نوٹوں کی منسوخی کے مدنظر متحد اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے آج راجیہ سبھا
میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دو مرتبہ
روکنی پڑی جس کے بعد اسے دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔چیئرمین محمد حامد انصاری نے 12 بجے جیسے ہی وقفہ
سوالات کا اعلان کیا ویسے
ہی برسراقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے نوٹ بندي کے معاملے پر
زورو شور سے بولنا شروع کر دیا۔اسی دوران اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ نوٹ بندي کی وجہ سے لوگ
بہت پریشان ہیں اسی وجہ سے پورے ملک میں یوم اشتعال منایا جا
رہا ہے۔